ایمرجنگ ایشیا کپ: پاکستان شاہینز نے عمان کو 74 رنز سے ہرادیا


ایمرجنگ ٹیمز ٹی20 ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز نے عمان کو 74 رنز سے ہرادیا۔ میچ میں پاکستان شاہینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹ پر 185رنز بنائے، عمان کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹ پر 111 رنز بناسکی۔

عمان کرکٹ اکیڈمی میں کھیلے گئے میچ میں پہلے پاکستان شاہینز نے بیٹنگ کی اور 20 بیس اوورز میں 5 وکٹ پر 185 رنز بنائے، قاسم اکرم نے 48، روحیل نذیر نے 41 اور عرفات منہاس نے 31 رنز اسکور کیے۔

عمان کے مظاہر رضا نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں عمان کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹ پر 111 رنز تک پہنچ سکی۔

وسیم علی 28 اور کپتان جتندر سنگھ 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ زمان خان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان شاہینز گروپ میں اپنا آخری میچ بدھ کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف کھیلے گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں