آرٹس کونسل کے زیر اہتمام 38 روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی 2024 کامیابی سے جاری


کراچی میں جنگ، جیو ٹی وی اور آرٹس کونسل آف پاکستان کے اشتراک سے جاری 38 روزہ ”ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی 2024 “ کے 25ویں روز تھیٹر پلے ”گڑیا کا گھر“ آڈیٹوریم ون میں پیش کیا گیا۔

تھیٹر پلے کے مصنف و ہدایتکار انور جعفری تھے جبکہ کاسٹ میں نینا بلیک، شیما کرمانی، پارس مسرور، عمران خان، تبیتا ثمرین اور حارث خان شامل تھے۔

ڈرامے کا دورانیہ 90منٹ کا تھا، اس کھیل کو سماجی موضوع کے سبب شائقین نے سراہا، مرکزی کردار کو تہمینہ کا نام دیا گیا جو سماجی بہبود کے کاموں میں دلچسپی رکھتی ہے اور اس مقصد کے لیے سماجی بہبود کے کام کرتی رہتی ہے۔

اس کھیل میں ایک کردار سکینہ کا بھی ہے جس نے اپنی پر فارمنس سے اچھا تاثر قائم کیا، ڈرامہ گڑیا کا گھر اپنے موضوع اور پروڈکشن کے لحاظ سے ایک اچھا کھیل رہا۔


اپنا تبصرہ لکھیں