اریانا گرانڈے کی صحت پر مداحوں کی تشویش

اریانا گرانڈے کی صحت پر مداحوں کی تشویش


اریانا گرانڈے کی حالیہ بافٹا ایوارڈز میں شرکت نے مداحوں اور قریبی دوستوں کو ان کی صحت کے بارے میں شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

میل آن لائن کے مطابق، 17 فروری کو لندن میں منعقدہ اس سٹار اسٹڈڈ تقریب میں اریانا گرانڈے نے شرکت کی، جہاں وہ انتہائی دبلی پتلی نظر آئیں۔

ان کے سلیو لیس لوئس ووٹن گاؤن میں حیران کن وزن میں کمی واضح طور پر نمایاں تھی، جس نے ان کے چاہنے والوں کو پریشان کر دیا۔

31 سالہ اداکارہ کے ایک سابق ساتھی نے پیج سِکس سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کی حالیہ فلموں کی تشہیری سرگرمیاں جسمانی طور پر بہت زیادہ تھکا دینے والی ہیں۔

انہوں نے کہا، “مجھے نہیں لگتا کہ آپ کے جسم کو بھی احساس ہوتا ہے کہ کب کھانے کی ضرورت ہے، آپ اس وقت سوتے ہیں جب آپ کو جاگنا چاہیے اور جاگتے ہیں جب سونا چاہیے۔”

گزشتہ ماہ آسکر نامزدگی حاصل کرنے والی اریانا پہلے بھی اپنی صحت کے مسائل پر بات کر چکی ہیں۔

ایک پرانی وائرل ٹک ٹاک ویڈیو میں، انہوں نے وضاحت کی، “صحت مند اور خوبصورت نظر آنے کے کئی طریقے ہوتے ہیں۔ میں ایک وقت میں اینٹی ڈپریسنٹس کے زیادہ استعمال، شراب نوشی، اور ناقص خوراک کے باعث اپنی زندگی کے بدترین دور سے گزر رہی تھی، اور وہی وقت تھا جب میں ویسی نظر آتی تھی، جیسی آپ مجھے صحت مند سمجھتے ہیں۔”

ابھی تک، اریانا گرانڈے نے اپنی بگڑتی ہوئی صحت کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں