آپ بغیر اجازت لوگوں کے کام کو ری امیجین نہیں کر سکتے، اے آر رحمان


عالمی شہرت یافتہ بھارتی موسیقار، ریکارڈ پروڈیوسر، گلوکار اور گیت نگار اے آر رحمان نے گانوں کے ریمکس کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا آپ بغیر اجازت لوگوں کے کام کو ری امیجین نہیں کر سکتے۔ 

57 سالہ شہرت یافتہ موسیقار نے اس حوالے سے اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نئی فلموں میں گانوں کو دوبارہ بناکر انھیں ری امیجینیشن کہنا درست نہیں ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں اے آر رحمان نے کہا کہ میں ہمیشہ اخلاقیات کے پہلو پر عمل کرنے پر یقین رکھتا ہوں، آپ کسی فلم سے ری امیجیننگ کرنے کے نام پر چھ برس بعد کوئی گانا لے کر استعمال نہیں کرسکتے۔

آپ اجازت لیے بغیر لوگوں کے کام میں ری امیجین نہیں کرسکتے۔ انھوں نے اس حوالے سے اے آئی کے غلط استعمال پر بھی گفتگو کی اور کہا کہ یہ مستقبل میں بڑا مسئلہ بن سکتا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں