گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش،امریکی عدالت نےبھارتی جاسوس پر فردِ جرم عائد کر دی


نیو یارک ( مانیٹرنگ ڈیسک ) گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش،امریکی عدالت نےبھارتی جاسوس پر فردِ جرم عائد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے    گُرپتونت سنگھ پنوں کیس میں وکاش یادیو  پر فرد جرم عائد کردی ہے،امریکی محکمہ انصاف نے سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی سازش  میں ملوث مبینہ بھارتی انٹیلی جنس ایجنٹ وکاش یادیو کے خلاف قتل اور منی لانڈرنگ کے الزامات عائد کر دئیے ہیں۔

اس حوالے سے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کرسٹوفر رے کا کہنا تھا کہ “ایک ہندوستانی سرکاری ملازم نے مبینہ طور پر ساتھی کے ہمراہ امریکی شہری کو امریکی سر زمین پر قتل کرنے کی  سازش کی “وکاش یادیو کے ساتھی نکھل گُپتا کو چیک ریپلبک نے گر پتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش  میں ملوث ہونے پر گرفتار کر کے امریکہ کے حوالے کر دیا تھا ۔ایف بی آئی نے وکاش  یادیو کومطلوب اور اشتہاری مجرم کی فہرست میں بھی شامل کر لیا ہے ۔


اپنا تبصرہ لکھیں