مشہور ہالی وڈ جوڑی انجلینا جولی اور بریڈ پٹ، جو اس وقت اپنی طلاق کے تنازع میں مصروف ہیں، کو ایک فلم میں دوبارہ ایک ساتھ کام کرنے کے لیے 60 ملین ڈالرز کی پیشکش کی گئی ہے۔ فلم پروڈیوسر ڈینی روزنر نے ان دونوں کو ایک جنگ عظیم دوئم پر مبنی محبت کی کہانی کے مرکزی کردار ادا کرنے کی تجویز دی ہے۔ فلم کا سیٹ اپ ہوٹل مارٹینیز، کینس، فرانس میں ہوگا، جہاں جولی ایک پرکشش میوز کا کردار اور پٹ ہوٹل کے مالک کا کردار نبھائیں گے۔