تلگو اداکار اللو ارجن نے جیل سے رہائی کے بعد خاموشی توڑ دی۔ انہوں نے پریمیئر کے دوران مداح کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور تحقیقات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ حیدرآباد میں “پشپا 2” کے پریمیئر کے دوران بھگدڑ میں ایک خاتون جاں بحق اور ان کا بیٹا شدید زخمی ہوا تھا۔ عدالت نے انھیں مشروط ضمانت دی جبکہ گرفتاری نے سیاسی تنازعہ کو بھی جنم دیا۔