النور انٹرنیشنل کا عالمی مشاعرہ 2025 انقلابی شاعری، اشک بار آنکھیں ،عمران پرتاپ گڑھی نے دل جیت لیے
رپورٹ: راجہ زاہد اختر خانزادہ
ڈیلس: ڈیلس کی معروف ادبی انجمن النور انٹرنیشنل کی جانب سے عالمی مشاعرہ 2025 منعقد کیا گیا جس کا عنوان تھا “امن اور اتحاد کی شام”۔ یہ خصوصی تقریب پلانو میں میں منعقد ہوئی۔اس پروگرام میں بین الاقوامی شہرت یافتہ شعرا نے شرکت کی، جن میں خصوصی مہمان شاعر، بھارت سے انڈیا کی لوک سبھا کے رکن، معروف پارلیمنٹرین اور انقلابی و مزاحمتی شاعر عمران پرتاپ گڑھی شامل تھے۔ مہمان ممتاز شعرا میں بھارت ہی سے لتا حیا اور لندن سے سہیل زرار شامل تھے۔
( النور انٹرنیشنل مشاعرہ کی مکمل روداد کی ویڈیو مذکورہ لنک پر دستیاب ہے، جسے جاگو ٹائمز کی ٹیم نے تقریب کے دوران ریکارڈ کیا۔)
مشاعرہ کی صدارت افتخار شریف نے کی، جبکہ مہمانانِ خصوصی میں اکرم سید، ڈاکٹر شمسہ قریشی، اور ایس کے متل شامل تھے۔ تقریب کی نظامت شازیہ خان اور نور امرہوی نے بخوبی سرانجام دی۔ مشاعرہ میں دیگر مقامی شعرا میں شیخ حمید، پرمود راجپوت، شاہ عالم اثر، ڈاکٹر شمسہ قریشی، شیخ اعجاز، ناہید شاد، شاہ غزالی، ڈاکٹر نور امروہوی، مسعود قاضی، امان خان دل، اور طارق ہاشمی۔ شامل تھے، اس تقریب میں محفل شاعر عمران پرتاپ گڑھی نے لوٹ لی جب انہوں نے اپنے خصوصی انداز میں انقلابی مزاحمتی شاعری کے ذریعہ مسلمانوں کی کسمپرسی اور ان پر ہونے والے ظلم اور بے کسی داستاں کو اپنی شاعری میں پیش کیا تو کئی حاضرین آبدیدہ ہوگئے، پورے ہال میں انکی شاعری کے دوران ایک سناٹا چھاگیا، جبکہ انہوں نے لعل قلعہ سے لیکر فلسطینی عوام اور مظلوم طبقوں کی اپنی شاعری کے ذریعہ ایسا نقشہ اور تصور پیش کیا کہ وہاں موجود حاضرین کو انہوں نے الفاظوں کے سحر میں جکڑ لیا، تقریب میں کئی اہم شخصیات کو انکی خدمات پر پوٹریٹ نما ایوارڈ بھی دیئے گئے، جبکہ اس سے قبل تمام مھمانوں کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام بھی کیا گیا، جسمیں پرتکلف کھانوں سے توازع کی گئی، اس تقریب میں ٹیکساس کے مختلف یہ تقریب ثقافتی ہم آہنگی کو فروغ دینے اور بین المذاہب مکالمے کو تقویت بخشنے کا ایک مثبت قدم ہے۔ دوسری جانب تقریب کے دوران اعزازات کی تقسیم کا سلسلہ بھی جاری رہا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات کو ان کی خدمات کے اعتراف میں اعزازات سے نوازا گیا۔ تنظیم کے بانی نور امرہوی نے موقع پر معروف صحافی اور کمیونٹی رہنما راجہ زاہد خانزادہ بھی کو صحافتی اور ادبی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ پیش کیا۔ عمران پرتاپ گڑھی کو شوقت محمد اور شاہ عالم اثر نے ایوارڈ پیش کیا۔ لتا ہیا کو شازیہ خان اور سجاتا راجپوت نے ایوارڈ دیا۔ سہیل زرار کو ایس کے متل اور اے جی چنی نے اعزاز سے نوازا۔ ڈاکٹر شمسا قریشی کو شازیہ خان اور سجاتا راجپوت نے ایوارڈ پیش کیا۔ اکرم سید کو ڈاکٹر نور امروہوی اور پرمود راجپوت نے اعزاز دیا۔ افتخار شریف کو ڈاکٹر نور امروہوی اور شاہ عالم اثر نے ایوارڈ سے نوازا۔ ایس کے متل کو شیخ اعجاز اور شوکت محمد نے ایوارڈ پیش کیا۔ نبی کلور کو اے جی چنی اور پرمود راجپوت نے اعزاز سے نوازا۔ پرمود راجپوت کو ڈاکٹر نور امروہوی نے ایوارڈ پیش کیا، جبکہ شازیہ خان کو لتا ہیا نے ایوارڈ دیا۔ علاوہ ازیں، عامر مرزا نے اسٹیج پر پرمود راجپوت کو دعوت دی، جنہوں نے معروف کمیونٹی رہنما جہانگیر کو ان کی کمیونٹی خدمات پر ایوارڈ دینے کے لیے عمران پرتاپ گڑھی کو بلایا۔





