عاصم الحق قریشی کی شاندار کامیابی، آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ میں دو گولڈ میڈل جیتے


پاکستان کے ٹینس اسٹار عاصم الحق قریشی نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ کے مکسڈ ڈبلز میں بھی گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

تفصیلات کے مطابق، قریشی اور فرانسیسی ٹینس اسٹار میگیلی گرارڈ نے گولڈ میڈل جیتا۔ قریشی اور فرانسیسی ٹینس کھلاڑی نے جرمن جوڑی کو 6-3، 7-5 کے حتمی سکور سے شکست دی۔

قریشی نے عقیل خان کے ساتھ بھی گولڈ میڈل جیتا تھا۔

اس سے قبل پاکستان کے ٹینس اسٹارز عاصم الحق قریشی اور عقیل خان نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ ایونٹ میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

پاکستان کی نمائندگی کرنے والی جوڑی نے اپنے ترک حریفوں، اینڈریاس لنڈگرین اور کیسکی کے خلاف فائنل میں کامیابی حاصل کی۔ میچ پاکستانی جوڑی کے لیے شاندار فتح پر ختم ہوا، جس کا حتمی سکور 7-6، 6-0 تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں