نجی ایئرلائن کے طیارے میں خرابی کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر، پروازیں منسوخ


نجی ایئرلائن کے طیارے میں خرابی کے باعث ایئرلائن کا فلائٹ آپریشن متاثر ہوگیا، کئی پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔ 

ذرائع کے مطابق نجی ایئرلائن کی کراچی سے لاہور اور لاہور سے کراچی کی پروازیں منسوخ ہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق نجی ایئرلائن کی کراچی سے اسلام آباد کی شام 7 بجے کی پرواز تاخیر کا شکار ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ای آر 504 چھ گھنٹے تاخیر سے رات ایک بجے شیڈول کر دی گئی۔


اپنا تبصرہ لکھیں