عدالتی ترامیم عوام کی بہتری کیلئے ہیں، فیصل سبزواری


متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما سینیٹر فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ عدالتی ترامیم عوام کی بہتری کیلئے ہیں۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے فیصل سبزواری نے کہا کہ عدالت اپنا کام فعال طریقے سے کرے تو یہ عوام کیلئے ہونا چاہیے، عوام کی دس دس سال سنوائی نہیں ہوتی، کوئی رہنما تقریر کردے تو صبح نوٹس لے لیا جاتا تھا۔

سینیٹر فیصل سبزواری نے کہا کہ آئینی ترامیم کے مسودے پر خاصی عرق ریزی کی گئی ہے، ہم سے پوچھا جاتا ہے کہ ان ترامیم میں عوام کی بہتری کیلئے کیا ہے؟ عوام کی اپیلیں دس دس سال نہیں سنی جاتیں، عدالتی ترامیم عوام کی بہتری کیلئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ علی ظفر نے کہا کہ پڑھا بھی نہیں ہوگا، ہم نے ترامیم کا مسودہ پڑھا ہے۔

فیصل سبزواری نے یہ بھی کہا کہ صوبوں میں بلدیاتی نظام کو اختیارات نہیں دیے گئے۔


اپنا تبصرہ لکھیں