پاکستانیوں کو شام سے بحفاظت نکالنے کا منصوبہ

پاکستانیوں کو شام سے بحفاظت نکالنے کا منصوبہ


وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت دی ہے کہ شام سے پاکستانیوں کے محفوظ انخلا کے لیے فوری طور پر ایک ایکشن پلان تشکیل دیا جائے۔ شام میں بدامنی کے باعث پاکستانی سفارتخانے کو 24 گھنٹے معلومات فراہم کرنے اور ہیلپ لائن قائم کرنے کا کہا گیا ہے۔ لبنان کے وزیراعظم سے بھی رابطہ کر کے تعاون طلب کیا گیا۔ تقریباً 250 پاکستانی زائرین شام میں پھنسے ہوئے ہیں، جنہیں فلائٹس کی بحالی پر واپس لایا جائے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں