آکاش چوپڑا نے نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف شاندار جیت پر تعریف کی

آکاش چوپڑا نے نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف شاندار جیت پر تعریف کی


سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا نے بدھ کے روز کراچی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں میزبان پاکستان کو شکست دینے پر نیوزی لینڈ کی ٹیم کی بھرپور تعریف کی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اظہار خیال کرتے ہوئے، چوپڑا نے بلیک کیپس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا: “آئی سی سی ایونٹس میں ہمیشہ ایک مشکل حریف ثابت ہوتے ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا: “سچ کہوں تو، ان کے پاس اس چیمپئنز ٹرافی کے فائنل تک پہنچنے کی پوری صلاحیت ہے۔”

ایک اور ٹویٹ میں چوپڑا نے سوال اٹھایا: “آخر مطلوبہ رن ریٹ کو آدھے میچ کے بعد تقریباً 10 فی اوور تک کیسے بڑھنے دیا گیا؟”


اپنا تبصرہ لکھیں