محکمہ موسمیات نے آج بھی کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالقیوم کے مطابق کراچی میں آج کہیں معتدل اور کہیں تیز بارش ہوسکتی ہے اور مون سون کی حالیہ لہر منگل تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتی ہے
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالقیوم بھٹو کا کہنا ہے کہ بارش کی شدت زیادہ ہوسکتی ہے ،کچھ علاقوں میں تیز اورکچھ علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کچھ علاقوں میں100 ملی میٹر سے زائد بارش ہوسکتی ہے جس سے اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ رہے گا۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ 25 اگست تک بارش کاسلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔
مون سون کے کے پانچویں اسپیل میں کراچی میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی سے زیادہ بارش ہوئی، گزشتہ روز ہونے والی بارش میں سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 170 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جب کہ نیو کراچی میں 88 ملی میٹر اور ناظم آباد میں 85 ملی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات نے 85 ملی میٹر تک کی بارش کی پیش گوئی کی تھی۔