لاہور: مناواں میں 14 سالہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلہ دبا کر قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے رحمت ٹاؤن کے رہائشی اشرف کی 14سالہ بیٹی روبا کو نامعلوم افراد نے زیادتی کے بعد گلبہ دبا کر قتل کیا، گھر والے مقتولہ کی لاش کو پولیس کو بتائے بغیر دفن کرنے لگے تو پولیس موقع پر پہنچ گئی اور حالات و واقعات مشکوک لگنے پر لاش کو قبضے میں لے لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کروادیا گیا ہے جس سے یہ واضح ہوگا کہ لڑکی سے زیادتی ہوئی یا نہیں۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کی گردن پر تشدد کے نشان بھی موجود ہیں، مقتولہ کے بھائی کے بیان پر نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔