وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل اپنے مضحکہ بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنتی رہی ہیں اور اب ایک مرتبہ پھر انہیں ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
گزشتہ دنوں زرتاج گل کو کورونا وائرس سے متعلق بیان کی وجہ سے خوب ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اس بار انہیں سابق آرمی چیف اور صدر جنرل ضیاءالحق کے یوم وفات کو یومِ پیدائش کہنے پر خوب تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر زرتاج گل کی نجی ٹی وی کے شو کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں زرتاج گل ن لیگ کے جاوید لطیف کو طنزیہ انداز میں مبارکباد دیتے ہوئے کہتی ہیں کہ ضیاءالحق نے ن لیگ بنائی تھی جن کا آج یوم پیدائش ہے، جس پر میں ن لیگ کو مبارک باد دیتی ہوں
اس پر پروگرام کے میزبان نے انہیں فوراً ٹوکا اور ان کی تصیح کرائی۔
زرتاج گل کے بیان پر پی پی پی رہنما مرتضیٰ وہاب سر پر ہاتھ رکھتے ہیں جب کہ شو کے میزبان ہاتھ جوڑ کر کہتے ہیں کہ خدا کا نام لیں آج جنرل ضیاءالحق کا یوم پیدائش نہیں بلکہ یوم وفات ہے۔
بعدازاں زرتاج گُل فوراً ہی کہتی ہیں کہ اگر آج حادثہ ہوا تھا تو ن لیگ کو ان کی برسی منانی چاہیے کیونکہ ضیاءالحق نے ہی ن لیگ بنائی تھی۔
اس بیان کے بعد ٹوئٹر وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل کا نام سر فہرست ہے اور لوگ وفاقی وزیر پر طنز کے تیر برسا رہے ہیں۔
محمد اویس لکھتے ہیں کہ ’خوبصورتی معنی نہیں رکھتی کی بہترین مثال‘۔
شہباز رانا لکھتے ہیں کہ ’میرے خیال میں زرتاج گل قائم علی شاہ سے کافی متاثر ہیں‘۔
فیصل خٹک نامی صارف نے لکھا کہ ’خوبصورتی بغیر دماغ کے‘۔