ملک میں آج اب تک کورونا سے ایک ہلاکت ہوئی ہے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6175 ہو گئی جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 289215 تک جاپہنچی ہے۔
اب تک پنجاب میں 2182، سندھ میں 2322 اور خیبر پختونخوا میں 1239 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 173، بلوچستان میں 138، گلگت بلتستان میں 61 اور آزاد کشمیر میں 60 افراد کا انتقال ہوا ہے۔
آج کے کیسز کی صورت حال
آج بروز پیر ملک بھر سب سے اب تک تک کورونا کے مزید 87 کیسز اور ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے جن میں سے پنجاب سے 56 کیسز، اسلام آباد 12 کیسز، گلگت 16 کیسز ایک ہلاکت اور آزاد کشمیر سے 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
پنجاب
پنجاب سے آج کورونا کے 56 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کی تصدیق پی ڈی ایم اے کی جانب سے کی گئی ہے۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 95447 اور ہلاکتیں 2182 ہو گئی ہیں۔
صوبے میں اب تک کورونا کے 88698 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان سے آج کورونا کے مزید 16 کیسز اور ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق گلگت میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 2502 اور اموات کی تعداد 61 ہو گئی ہے جب کہ 2133 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 12 کیسز سامنے آئے ہیں جس کی تصدیق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کی گئی ہے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کیسز کی مجموعی تعداد 15390 ہو گئی ہے جب کہ اب تک کورونا سے 173 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت میں کورونا سے متاثرہ 13276 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔
آزاد کشمیر
آزاد کشمیر سے آج کورونا کے مزید 3 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد وادی میں مریضوں کی مجموعی تعداد 2184ہو گئی ہے جب کہ اب تک کورونا وائرس کے باعث 60 اموات ہو چکی ہیں۔
آزاد کشمیر میں اب تک 2002 مریض کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔
سندھ
اتوار کو سندھ میں کورونا کے باعث مزید 5 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 2322 ہو چکی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 278 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 126182 ہوگئی ہے۔
صوبے میں اب تک 119572 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
بلوچستان
اتوار کو بلوچستان میں بھی مزید 61 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 12295 (10 کیسز پرانے بھی شامل کیے گئے ہیں) تک جا پہنچی ہے۔
صوبے میں بھی کورونا وائرس کے باعث اب تک 138 اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں جب کہ اب تک مہلک وائرس سے 10956 مریض صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔
خیبر پختونخوا
اتوار کو خیبر پختونخوا میں کورونا کے باعث ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1239 ہوگئی۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 62 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 35215 تک جا پہنچی۔
کے پی میں اب تک 32450 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔