ملک میں کورونا سے مزید 2 اموات، 256 نئے کیسز بھی رپورٹ


ملک میں کورونا سے مزید 2 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6168 ہو گئی جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 288717 تک جاپہنچی ہے۔

اب تک پنجاب میں 2182، سندھ میں 2317 اور خیبر پختونخوا میں 1238 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 173، بلوچستان میں 138، گلگت بلتستان میں 60 اور آزاد کشمیر میں 60 افراد کا انتقال ہوا ہے۔

کُل ٹیسٹ: 2277153
صحتیاب مریض: 
266301 (کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)

آج کے کیسز کی صورت حال

آج بروز اتوار ملک میں اب تک کورونا کے مزید 256 کیسز اور 2 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جن میں پنجاب سے 188 کیسز اور 2 اموات، گلگت سے 34 کیسز، اسلام آباد سے 32 کیسز اور آزاد کشمیر سے 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پنجاب

پنجاب سے آج کورونا کے 188 کیسز اور 2 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔

پورٹل کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 95391 اور ہلاکتیں 2182 ہو گئی ہیں۔

صوبے میں اب تک کورونا کے 86441 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان سے آج کورونا کے مزید 34 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق گلگت میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 2486 اور اموات کی تعداد 60 ہو گئی ہے جب کہ 2114 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 32 کیسز سامنے آئے ہیں جس کی تصدیق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کی گئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کیسز کی مجموعی تعداد 15378 ہو گئی ہے جب کہ اب تک کورونا سے 173 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں کورونا سے متاثرہ 13132 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر سے آج کورونا کے مزید 2 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد وادی میں مریضوں کی مجموعی تعداد 2181 ہو گئی ہے جب کہ اب تک کورونا وائرس کے باعث 60 اموات ہو چکی ہیں۔

آزاد کشمیر میں اب تک 2002 مریض کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

سندھ

سندھ میں کورونا کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 2317 ہو چکی ہے جب کہ اب تک

125904 افراد وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ صوبے میں اب تک 119425 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

بلوچستان

بلوچستان میں بھی کورونا وائرس کے باعث اب تک 138 اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں جب کہ صوبے میں متاثرہ مریضوں کی کُل تعداد 12224 ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق بلوچستان میں اب تک کورونا سے 10783 مریض صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 35153 ہے جب کہ صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1238 ہے۔

کے پی میں اب تک 32404 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں