ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ


ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 5 روپے بڑھا دیے گئے ہیں جس کے بعد نئی قمیت 105 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔

ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلینڈر 60 روپے اور کمرشل سلینڈر 230 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔

ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان کے حکام کا کہنا ہے کہ قیمت میں حالیہ اضافے کی وجہ تفتان بارڈر سے سپلائی کی بندش ہے، اے سی تفتان نے ایل پی جی منتقل کرنے کے 14 پلانٹ سیل کر دیے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں