11 کے بعد 12 موٹر سائیکلوں کے اوپر سے چھلانگ لگانے والا پاکستانی نوجوان


بھکر کے باصلاحیت نوجوان نے 12 موٹر سائیکلوں کے اوپر سے چھلانگ لگا کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

بھکر کے علاقہ بہل نشیب کے رہائشی نوجوان دلاور خان بلوچ نے اہل علاقہ کی موجودگی میں 12 موٹرسائیکلوں کے اوپر سے چھلانگ لگانے کا مظاہرہ کیا اور کامیابی کے ساتھ تمام موٹر سائیکلوں کو پار کیا۔

لانگ ‏جمپ سے شہرت حاصل کرنے والے ٹھٹھہ کے نوجوان کو آرمی ٹریننگ دے گی

اس سے قبل سندھ سے تعلق رکھنے والے نوجوان محمد آصف کی 11 موٹر سائیکلوں کے اوپر اور نہر کو پار کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوٹی تھی۔

محمد آصف کا ریکارڈ توڑنے پر اہل علاقہ نے دلاور خان بلوچ کو نقد انعام دے کر خراج تحسین پیش کیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں