کراچی: گلشن حدید کے کمپاؤنڈ سے تحویل میں لیے گئے شیروں میں سے ایک مادہ چڑیا گھر منتقلی کے دوران ہلاک ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق محکمہ جنگلی حیات کی جانب سے کمپاؤنڈ سے تحویل میں لی گئی شیرنی کو چڑیا گھر منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ ہلاک ہو گئی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ شیرنی کو چڑیا گھر منتقلی کے لیے بے ہوشی کا انجیکشن لگایا گیا، لیکن شیرنی بے ہوشی کے بعد دوبارہ ہوش میں نا آسکی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شیرنی کی ہلاکت کے بعد محکمہ وائلڈ لائف نے دیگر شیروں کی چڑیا گھر منتقلی مؤخر کر دی ہے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر گلشن حدید کے ایک کمپاؤنڈ میں شیروں کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس پر محکمہ جنگلات اور وائلڈ لائف حکام نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے شیروں کے مالک کو طلب کیا تھا اور پھر شیروں کو اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔