ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ خاکے میں کسی پاکستانی کو شامل نہ کرنے پر آئی سی سی پر تنقید


آئی سی سی کی جانب سے شیئر کیے جانے والے خاکے میں کوئی پاکستانی شامل نہ کرنے پر کرکٹ کی عالمی باڈی سخت تنقید کی زد میں آگئی۔

سوشل میڈیا صارفین بھارت نوازی پر بھڑک اٹھے، آئی سی سی کی جانب سے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے ایک خاکہ جاری کیا گیا ہے جس میں ویرات کوہلی سب سے نمایاں ہیں، بنگلادیش، یہاں تک کہ افغانستان کی نمائندگی بھی موجود ہے۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں عالمی نمبر ون بیٹسمین بابر اعظم تو کیا پاکستان کا کوئی کھلاڑی نظر نہیں آ رہا،  خاکہ  منظر عام پر آنے کے بعد چند پاکستانی حلقوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک مرتبہ پھر یہ الزامات شد و مد کے ساتھ عائد کیے جا رہے ہیں کہ آئی سی سی بھارت کے زیرِ اثر ہے، کچھ لوگوں نے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے آئی سی سی کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے بجائے انڈین کرکٹ کونسل ہی قرار دے ڈالا،کئی بھارتی صارفین بھی پاکستان کی نمائندگی نہ ہونے پر حیرت کا اظہار کرتے رہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں