چمن دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج


گزشتہ روز چمن مال روڈ پر ہونے والے دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق چمن دھماکے کا مقدمہ ایس ایچ او کی مدعیت میں نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کیا گیا ہے جس میں انسداد دہشتگردی، قتل، اقدام قتل، املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات کو شامل کیا گیا ہے

پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل بم دھماکے میں 7 سے 8 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔

دوسری جانب مال روڈ بم دھماکے کے خلاف سیاسی جماعتوں اور تاجر تنظیموں کی جانب سے یوم سوگ منایا جا رہا ہے جب کہ آل پارٹیز تاجر اتحاد  مال روڈ بم دھماکے کے خلاف احتجاجی ریلی بھی نکال رہے ہیں۔

خیال رہے کہ چمن مال روڈ پر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد شہید جب کہ 21 افراد زخمی ہوئے تھے۔


اپنا تبصرہ لکھیں