کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے کہ پیپلز پارٹی کی ترجیحات میں کراچی نہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام ‘آج شاہزیب خانزادہ’ میں گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ 202 ارب سے زائد کے 6 بڑے منصوبوں پر عالمی اداروں کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں جو دو چار سال میں مکمل ہوجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں کراچی کے لیے 25 ارب روپے رکھے ہیں۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کچرا اٹھانے کا کام حکومت سندھ کا نہیں بلکہ ضلعی انتظامیہ کا ہے، صوبائی حکومت نے اپنے طور پر تعاون کیا۔