اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کے بعد 169 روپے کا ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کے بعد 60 پیسے بڑھ گیا ہے جس کے بعد ڈالر 168روپے 40 پیسے سے بڑھ کر 169 روپے کا ہوگیا ہے۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق آج انٹر بینک میں ڈالر 48 پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 167.87 سے بڑھ کر 168.35 روپے کا ہوگیا جبکہ انٹر بینک میں ڈالر 168 روپے 38 پیسے پر بند ہوا ہے۔
قبل ازیں چیئرمین آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزارروپے کمی کے بعد ایک لاکھ 29 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت 771 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 10 ہزار 596 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونا24 ڈالر کمی کے بعد 2030 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
اس کے علاوہ چاندی کی فی تولہ قیمت 40 روپے کمی سے 1670 روپے ہوگئی ہے۔