ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 3 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6097 ہوگئی جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 284660 تک جاپہنچی ہے۔
اب تک پنجاب میں 2170، سندھ میں 2272 اور خیبر پختونخوا میں 1231 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 171، بلوچستان میں 138، گلگت بلتستان میں 57 اور آزاد کشمیر میں 58 افراد کا انتقال ہوا ہے۔
آج کے کیسز کی صورت حال
آج بروز پیر ملک بھر سے اب تک کورونا کے مزید 157 کیسز اور 3 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں پنجاب سے 117 کیسز ایک ہلاکت، اسلام آباد 20 کیسز، گلگت 13 کیسز 2 ہلاکتیں اور آزاد کشمیر سے 7 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
پنجاب
پنجاب سے آج کورونا کے 117 کیسز اور ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے جس کی تصدیق پی ڈی ایم اے کی جانب سے کی گئی ہے۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 94477 اور ہلاکتیں 2170 ہو گئی ہیں۔
صوبے میں اب تک کورونا کے 86273 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید20 کیسز سامنے آئی ہے جس کی تصدیق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کی گئی ہے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کیسز کی مجموعی تعداد 15261 ہو گئی ہے جب کہ اب تک کورونا سے 171 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت میں کورونا سے متاثرہ 12969افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔
آزاد کشمیر
آزاد کشمیر سے آج کورونا کے مزید 7 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق آزاد کشمیر میں اب تک مجموعی طور پر 2141 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ وہاں اموات کی تعداد 58 ہے۔
آزاد کشمیر میں اب تک 1883مریض کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان سے آج کورونا کے مزید 13کیسز اور 2 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں۔
این سی او سی کے مطابق گلگت میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 2334 اور اموات کی تعداد 55 ہو گئی ہے جب کہ 1914 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔
سندھ
اتوار کو سندھ میں کورونا کے باعث مزید 10 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 2272 ہوگئی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق اتوا کے روز میں مزید 303 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 23 ہزار 849 تک جاپہنچی ہے۔
صوبے میں اب تک 115741 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
بلوچستان
اتوار کو بلوچستان میں کورونا سے مزید ایک اور شخص جان کی بازی ہارگیا جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 138 ہوگئی۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 22 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 11906 تک جاپہنچی ہے۔
اس کے علاوہ بلوچستان میں اب تک کورونا سے 10372 مریض صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔
خیبر پختونخوا
خیبر پختونخوا میں اتوار کے روز کورونا کے باعث مزید ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1231 ہوگئی۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 57 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 34692 ہوگئی۔
کے پی میں اب تک 31612 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔