لاہور:
راشد لطیف اور عطاء الرحمان نے ایک دوسرے پر فکسنگ الزامات کی بارش کردی۔سابق کپتان راشد لطیف نے ایک انٹرویو میں کہا کہ 1995سے 2000تک فکسنگ کے معاملے میں کوئی نہیں بولا، عطاء الرحمان کو لانچ کیا گیا تھا،اس نے کمائی کی اور نکل گیا، پیسے ختم ہوجائیں گے تو پھر آ کر1،2 کھلاڑیوں پر الزامات لگاکر چلا جائے گا۔
جواب میں عطاء الرحمان نے راشد لطیف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم اپنے اندر جھانک کر دیکھو، منافق کون ہے یہ میں بتاتا ہوں، تم نے دکھایا کچھ جبکہ کیا کچھ اور ہے،پاکستان ٹیم میں سیاست تم نے پھیلائی،سب کے کمروں میں جاکر ریکارڈنگ تم کرتے تھے، پھر لوگوں کو بلیک میل بھی کرتے،میرے بارے میں بات کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکو۔