محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ کراچی میں آج بھی ہلکی اور تیز بارش ہو سکتی ہے جب کہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26.5 سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں جنوب مغربی سمت سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 84 فیصد ہے۔
خیال رہے کہ کراچی میں مون سون کے چوتھے اسپیل میں مسلسل گزشتہ تین روز سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری تھا جس کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل اور سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔