ہائی ٹینشن پاور لائن کے 18 ٹاور گر نے سے کئی علاقے بجلی سے محروم


وندر میں 66 کے وی ہائی ٹینشن پاور لائن کے 18 ٹاور گر گئے جس کے باعث اوتھل، بیلہ، لاکھڑا اور لیاری سمیت متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

کے الیکٹرک ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے وندر  میں ٹاورز زائد المعیاد ہونے کی وجہ سے گرے ہیں جن کی بحالی کے لیے کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ ٹاورز کی بحالی اور مرمت میں کم از کم دو دن لگیں گے۔

ذرائع کے مطابق کھمبے گرنے اور تاریں ٹوٹنے کے باعث اوتھل، بیلہ، لاکھڑا، لیاری سمیت متعدد علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں