وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اسلام کو نہ ٹک ٹاک سے خطرہ ہے اور نہ کتابوں سے۔
فواد چوہدری کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ اس وقت پارلیمان خصوصاً پنجاب میں ایسا ماحول بنا دیا گیا ہےکہ ہر ممبر روزانہ نئی تحریک لے کر آتا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ بتایا جاتا ہے اگریہ نہ ہوا تو اسلام خطرے میں ہے، یہ خطرناک رویہ ہے اس سے ہم فرقہ ورانہ اور مذہبی شدت پسندی کے گرداب میں دھنستے جائیں گے۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پاکستان میں اسلام کو نہ ٹک ٹاک سے خطرہ ہے اور نہ کتابوں سے، ہمیں فرقہ ورانہ بنیادوں پر تقسیم اور شدت پسندی سے خطرہ ہے۔