ملک میں کورونا سے مزید 4 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 5822 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 273104تک جاپہنچی ہے۔
اب تک پنجاب میں 2116، سندھ میں 2135 اور خیبر پختونخوا میں 1176 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 163، بلوچستان میں 136 ، آزاد کشمیر میں 49 اور گلگت بلتستان میں 47 افراد کا انتقال ہوا ہے۔
آج کے کیسز کی صورت حال
بروز اتوار ملک بھر سے اب تک کورونا کے مزید 242 کیسز اور 4 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں سندھ سے پنجاب سے 201 کیسز اور 3 ہلاکتیں، اسلام آباد 20 کیسز اور ایک ہلاکت، آزاد کشمیر سے 11 کیسز اور گلگت بلتستان سے مزید 10 کیسز سامنے آئے ہیں۔
پنجاب
پنجاب سے آج کورونا کے 201 کیسز اور 3 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی کُل تعداد 91892 اور ہلاکتیں 2116 ہو چکی ہیں۔
صوبے میں اب تک کورونا کے 81250 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 20 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئی ہے۔
پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 14841 اور ہلاکتیں 163 ہو گئی ہیں۔
اس کے علاوہ شہر میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12258 ہوگئی ہے۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان سے آج کورونا کے مزید 10 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔
پورٹل کے مطابق گلگت میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 1952 ہوگئی ہے جب کہ وہاں اموات کی تعداد 47 ہے۔
گلگت میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1559 ہے۔
آزاد کشمیر
آزاد کشمیر سے بھی آج کورونا کے مزید 11 کیسز سامنے آئے ہیں۔
آزاد کشمیر میں اب تک مجموعی طور پر 2023 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ وہاں اموات کی تعداد 49 ہے۔
آزاد کشمیر میں اب تک کورونا سے 1435 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔
سندھ
سندھ میں کورونا کے باعث اب تک 2135 ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ صوبے میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 117598 ہے۔
صوبے میں اب تک 104019 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
بلوچستان
بلوچستان میں کورونا کے باعث اب تک 136 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ صوبے میں مریضوں کی تعداد 11578 ہے۔
اس کے علاوہ بلوچستان میں اب تک کورونا سے 9901 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔
خیبرپختونخوا
خیبرپختونخوا میں بھی کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1176 ہو چکی ہے جب کہ 33220 میں اب تک وائرس کی تصدیق بھی ہو چکی ہے۔
اب تک صوبے میں 27017 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔