ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر مزید 97 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 167.33 سے بڑھ کر 168.30روپے پر بند ہوا ہے۔
آج 20 جولائی کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر، یورو، پاؤنڈ، ریال، درہم، دینار سمیت دیگر کرنسیوں کے نرخ یہ ہیں۔