احتیاط کا دامن تھام کر کورونا کے ساتھ جینا سیکھنا ہوگا: وزیراعلی پنجاب


u

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ہدایت کی ہے کہ کورونا کب تک رہے گا، کچھ نہیں کہا جا سکتا لہذا احتیاط کا دامن تھام کر کورونا کے ساتھ جینا سیکھنا ہو گا۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کورونا وبا کے تناظر میں ایس او پیز کی مسلسل پابندی کریں کیونکہ سماجی فاصلے برقرار رکھنے میں ہی عافیت ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے عیدالاضحیٰ کے لیے جاری ایس او پیز پر سختی سے عملدر آمد کرانےکا حکم دیتے ہوئے کہا کہ انتظامی اقدامات کے ذریعے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائےگا اور عیدالاضحیٰ پر ایس او پیز کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں مزید کہا کہ متعلقہ ادارے اور محکمے گائیڈ لائنز پر ہرصورت عملدرآمد یقنیی بنائیں، کسی قسم کی کوتاہی کی گنجائش نہیں ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اپیل کی کہ کورونا کب تک رہے گا، کچھ نہیں کہا جا سکتا لہذا  احتیاط کا دامن تھام کر کورونا کے ساتھ جینا سیکھنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے عوام کا تعاون نہایت اہمیت کا حامل ہے اور  سب نے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دینا ہے۔

واضح رہے کہ صوبہ پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 89465 ہوگئی ہے جب کہ اموات کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں