کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر میں مون سون کا تیسرا اسپیل 24 سے 25 جولائی کے درمیان بننے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے اور بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے جب کہ بارش سے قبل آندھی بھی چل سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ اتوار سے مطلع ابر آلود اور صبح و رات بوندا باندی کی توقع ہے جب کہ مون سون کا تیسرا اسپیل 24 سے 25 جولائی کے درمیان بن سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ہوا کا کم دباؤ کراچی کے جنوب میں سمندر میں موجود ہے۔