چکن آلو سالن ایک آسان، مزےدار اور شاندار چکن کی ڈش ہے جو سب آسانی سے بنا سکتے ہیں۔ یہ ڈش چاول، روٹی اور تندوری نان کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔
اجزاء
-
- مرغی کا گوشت750 گرام
- گھیدو سے تین کھانے کے چمچ
- خوردنی تیلدو کھانے کے چمچ
- پیاز کٹی ہوئیدو عدد
- زیرہآدھا چائے کا چمچ
- ثابت دھنیاآدھا چائے کا چمچ
- کالی مرچآدھا چائے کا چمچ
- لہسن ادرک کا پیسٹایک چائے کا چمچ
- ٹماٹر کٹے ہوئےتین عدد
- نمکحسب ذائقہ
- لال مرچ پسی ہوئیایک کھانے کا چمچ
- ہلدی پسی ہوئیایک چائے کا چمچ
- دھنیا پسا ہواایک چائے کا چمچ
- زیرہ پسا ہواایک چائے کا چمچ
- ٹماٹر کا پیسٹایک کھانے کا چمچ
- پانیحسب ضرورت
- آلو ٹکڑوں کی شکل میں کٹے ہوئےچار سے پانچ عدد
- ہری مرچیںچار سے پانچ عدد
ترکیب
- ایک بڑے برتن میں گھی کو ڈال کر گرم کریں، تھوڑا سا خوردنی تیل شامل کریں اور کٹی ہوئی پیاز ڈال کر اسے گولڈن برائون ہونے تک بھونیں۔
- اب اس میں زیرہ، ثابت دھنیا، کالی مرچ، لہسن ادرک کا پیسٹ ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
- اب اس میں کٹے ہوئے ٹماٹر ڈالیں اور اچھی طرح ملائیں۔
- اب اس میں نمک، پسی ہوئی لال مرچ، ہلدی، زیرہ اور پسا ہوا دھنیا ڈالیں اور اچھی طرح ملائیں۔
- اب اس میں ٹماٹر کی چٹنی اور پانی شامل کریں اور اچھی طرح ملائیں۔
- اب اس میں کٹے ہوئے آلو ڈالیں اور 10 منٹ تک ڈھکنا دے کر دم پر رکھ دیں۔ تاکہ چکن اور آلو اچھی طرح گل جائیں۔
- اب اس میں لمبی ہری مرچیں ڈالیں اور مزید 5 منٹ کے لیے دم دے دیں۔
- گرما گرم مزے دار چکن آلو تیار ہے۔