گنگولی نے آئی سی سی چیئرمین بننے میں فی الحال عدم دلچسپی ظاہرکردی


 ممبئی: 

بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر ساروگنگولی نے آئی سی سی چیئرمین بننے میں فی الحال عدم دلچسپی ظاہر کردی۔

البتہ  اپنے گورننگ باڈی کی ٹاپ سیٹ کے الیکشن میں حصہ لینے کا معاملہ بورڈ پر چھوڑ دیا، انھوں نے کہا کہ اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ بورڈ کو ہی کرنا ہے، بی سی سی آئی آئین کے تحت بورڈ صدر کے ساتھ اے سی سی یا آئی سی سی میں بھی عہدہ رکھا جاسکتا ہے۔

مگرانٹرنیشنل کرکٹ کونسل اس کی اجازت نہیں دیتی، حال ہی میں 48 برس کے ہونے والے گنگولی نے مزید کہا کہ ویسے بھی ابھی میری عمر اتنی زیادہ نہیں، نہ ہی مجھے آئی سی سی کا چیئرمین بننے کی کوئی جلدی ہے،اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ سب کو مشترکہ طور پر کرنا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں