ویوو نے اپنا نیا اسمارٹ فون آئی کیو او او زی 1 ایکس کو متعارف کرادیا ہے، جس کی قیمت فیچرز کے لحاظ سے حیران کن ہے۔
اس میں 5 جی سپورٹ، 5000 ایم اے ایچ بیٹری فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ جبکہ 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ ڈسپلے دیا گیا ہے۔
درحقیقت یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ یہ سب سب کم قیمت 120 ہرٹز ریفریش ریٹ والا ڈسپلے فون ہے۔
اس فون میں اسنیپ ڈراگون 765 جی پراسیسر دیا گیا ہے جس کے ساتھ 6 سے 8 جی بی ریم اور 64، 128 اور 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن دیئے گئے ہیں۔
فون میں 6.57 انچ ایل سی ڈی ڈسپلے فل ایچ ڈی پلس ریزولوشن اور 20:9 اسپیکٹ ریشو کے ساتھ ہے۔
جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ 5000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے جس کے ساتھ 33 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئئی ہے جبکہ 85 ایم ایم کولنگ پائپ اور ایک 1000 اسکوائر ایم ایم گرافٹ شیٹ بہتر کولنگ کے لیے دی گئی ہے جبکہ ایک سافٹ وئیر کولنگ ٹربو بھی موجود ہے جو درجہ حرارت کو مزید کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ فون کا اندرونی درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم ہوسکتا ہے۔
فون کے بیک پر 3 کیمرے ہیں، جن میں 48 میگا پکسل مین کیمرا ای آئی ایس کے ساتھ، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرا موجود ہے۔
فون کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔
یہ فون سب سے پہلے چین میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جس کے 6 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والے ماڈل کی قیمت 1598 چینی یوآن (38 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے اور یہ 3 رنگوں بلیک، بلیک اور وائٹ میں دستیاب ہوگا۔
8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج واہلا ورژن 2298 یوآن (لگ بھگ 55 ہزار پاکستانی روپے) میں فروخت کیا جائے گا۔