محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کل سے بوندا باندی کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ مون سون بارش برسانے وا لاسسٹم کراچی سےآگے نکل گیا ہے لیکن یہ پسنی اور گوادر کے قریب سمندر میں موجودہے اور سسٹم کے اثرات کے باعث کراچی میں سمندری ہوائیں نہ چلنے سے شدید حبس ہے۔
انہوں نے بتایا کہ رات میں کراچی کے جنوب مشرقی حصے میں تھنڈر سیلز بن سکتے ہیں جب کہ شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے سے موسم بہتر ہوجائے گا۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا تھاکہ کراچی کی ساحلی پٹی اورگڈاپ کی جانب ہلکی بارش ہوسکتی ہے جب کہ شہر میں کل سے مطلع ابر آلود، دن اور رات میں بوندا باندی کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں بارش کے باعث آج کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری کم ہوا۔