مظفرگڑھ میں پولیس نےکورونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شادی کی تقریب پر چھاپہ مار کر دلہا اور اس کے بھائی سمیت 8 افراد کو گرفتار کرلیا۔
کوٹ ادو کے علاقے چوک سرور شہید میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شادی کے موقع پر رقص کی تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب میں رقص کے علاوہ آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا ۔
پولیس نے تقریب پر چھاپہ مار کر دلہا اور اس کے بھائی سمیت 8 افراد کو گرفتار کرلیا اور تھانہ سرور شہید میں دلہے سمیت 10 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔