’عاصم اظہر کا تم تم سے اچھا گانا تو والس کی آئس کریم کا ہوتا ہے‘


سوشل میڈیا صارفین کو آئے روز بحث کرنے کے لیے موضوع چاہیے ہوتا ہے اور اب حال ہی میں صارفین کو بحث کرنے کے لیے گلوکار عاصم اظہر کا گانا ‘تم تم’ مل گیا ہے۔ 

اس گانے کا سب کو اس وقت سے انتظار تھا جب عاصم اظہر نے سوشل میڈیا گانے کی چند تصاویر اور ٹیزرز شیئر کیے تھے۔

بعد ازاں گلوکار کی جانب سے 2 جولائی کو گانا ‘تم تم’ ریلیز کیا گیا جو کہ یوٹیوب پاکستان کے ٹرینڈنگ پینل پر نظر آرہا تھا اور گانے کو اب تک لاکھوں صارفین کی جانب سے دیکھا جا چکا ہے۔

‘تم تم’ گانے میں گلوکار عاصم اظہر، اداکارہ ہانیہ عامر، ٹک ٹاک اسٹار اریقہ حق،  شمعون اسماعیل، طلحہ انجم، رامس اور اسد صدیقی کو دکھایا گیا ہے۔

گانا ریلیز ہونے کے بعد ہی سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے میمز اور تنقید کی بوچھاڑ شروع ہوگئی۔

ٹوئٹر پر ایک صارف نے لکھا کہ ‘یہ گانا سننے کے بعد احساس ہوا ہے کہ عاصم اظہر نے پی ایس ایل کا گانا بہت اچھا گا لیا تھا’۔

حمزہ کہتے ہیں کہ ‘اس گانے میں اداکارہ ہانیہ عامر کا کردار اتنا تھا جتنا میرا آن ائن کلاس میں ہوتا ہے’۔

ایک اور صارف نے تمسخر اڑاتے ہوئے ایک میم شیئر کی اور لکھا کہ ‘گانا سننے کے بعد ان کے ساتھ ایسا ہی ہوا’۔

ایک صارف نے لکھا کہ ‘میں گانے تم تم میں ٹیلینٹ کی تلاش کرتے ہوئے’۔

منیحہ لکھتی ہیں کہ ‘تم تم سے اچھا گانا تو والس کی آئس کریم کا ہوتا ہے’۔

خیال رہے کہ عاصم اظہر کا گانا ‘تم تم’ ریلیز ہونے سے قبل ہی ان پر تنقید کی جارہی تھی کہ انہوں نے اپنے گانے میں ایک ٹک ٹاک اسٹار کو کیوں لیا جس پر عاصم اظہر کے ساتھ ساتھ اداکارہ صبا قمر نے بھی ناقدین کو جواب دیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں