نادیہ جمیل کی مداحوں سے دعاؤں کی درخواست


پاکستان کی نامور اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کردی۔

بریسٹ کینسر کا شکار اداکارہ نادیہ جمیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ اُن کی آخری کیموتھراپی کل ہوگی۔

اس حوالے سے نادیہ جمیل نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے بتایا کہ کل اُن کی آخری کیموتھراپی ہوگی۔

دوسری جانب کینسر کے علاج کی غرض سے لندن میں مقیم نادیہ جمیل نے اپنے ڈاکٹروں اور نرسوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کا اسٹاف اپنے پیشے میں ماہر اور بے انتہا مہربان اور پُرخلوص ہے۔

ایڈن بروکس اسپتال میں زیرعلاج نادیہ جمیل نے آنکولوجی اور ہیماٹولوجی ڈپارٹمنٹ کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کا پیرامیڈیکل اسٹاف ایڈن بروکس اسپتال کے اسٹاف سے صبر، عزم اور دیکھ بھال کے بارے میں تھوڑا بہت سیکھ سکتا ہے۔

یاد رہے کہ کینسر سے نبردآزما نادیہ جمیل میں بریسٹ کینسر کی تشخیص کے بعد لندن میں کامیاب سرجری ہوئی جس کے بعد کیمو تھراپی کے سیشنز جاری تھے۔

واضح رہے کہ اداکارہ نے بتایا کہ انشاءاللہ کل کیموتھراپی کا آخری سیشن ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں