اسد عمر کو کراچی ہمیں ملک بھر میں کورونا کیسز پر تشویش ہے، پیپلز پارٹی


کراچی میں کورونا کی صورتحال بہتر نہ ہونے کے حوالے سے اسد عمر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سندھ میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

بلاول کا کہنا ہے کہ ملک کے ایک لاکھ صحت یاب مریضوں میں سندھ کا تناسب 46 فیصد ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی  نے اپنے ردعمل میں کہا کہ اللہ کرے ملک میں حالات ویسے ہی ہوں جیسے اسد عمر بتارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  اسد عمر کو کراچی پر تشویش ہے اچھی بات ہے لیکن ہمیں ملک بھر پر تشویش ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ کورونا ٹیسٹ کی شرح سندھ میں پنجاب سے دو گنا زیادہ ہے اس لیے کیسز بھی زیادہ سامنے آرہے ہیں۔

خیال رہے کہ کورونا کے حوالے سے قائم نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے سربراہ اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کراچی کے علاوہ ملک بھر میں کورونا کی صورتحال بہتر ہورہی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں