سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 600 روپے کمی سے 1 لاکھ 4 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے جبکہ دس گرام سونا 514 روپے کمی سے 89 ہزار 678 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔
دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 8 ڈالرز کمی سے 1774 ڈالرز ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ہوگئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 17 ہیسے سستا ہوگیا ہے۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 168.05 سے کم ہوکر 166.88 روپے کا ہوگیا ہے۔