کراچی:
شعیب اختر نے بیٹنگ کوچ یونس خان کے انگلش فاسٹ بولر جوفرا آرچر سے متعلق بیان کو غیرضروری قرار دے دیا۔
اپنے یوٹیوب چینل پر شعیب اختر نے کہا کہ یونس نے بیان دیا کہ ہم جوفرا آرچر سے محتاط رہیں گے، اگرچہ وہ ایک اچھے انسان ہیں مگرآرچر سے گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، یونس نے کہا کہ پلیئرز قدرے دفاعی کھیل کھیلیں گے، انھیں اس طرح کے بیانات دینے کی ضرورت نہیں ہے، یونس کو کھلاڑیوں میں اپنا انداز منتقل کرنا چاہیے، نئے پلیئرزکو ان کے اسٹائل، اسٹرائیک ریٹ اور ایوریجز کے ساتھ کھیلنا چاہیے، اسی صورت میں ہمیں ان کی کوچنگ سسٹم میں موجودگی کا فائدہ حاصل ہوسکتا ہے، ان میں جو حوصلہ تھا وہی نوجوان کھلاڑیوں میں منتقل ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ وہ ایسا کرسکتے ہیں، جوفراآرچر سے گھبرانے یا اس طرح کے بیان دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔