ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 27 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 4473 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 217809 تک پہنچ گئی۔
اب تک پنجاب میں کورونا سے 1784 اور سندھ میں 1406 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 973 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
اس کے علاوہ اسلام آباد میں 129، بلوچستان میں 121 ، آزاد کشمیر میں 32 اور گلگت بلتستان میں 28 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
آج کے کیسز کی صورت حال
آج بروز جمعرات اب تک ملک بھر سے کورونا کے مزید 1712 کیسز اور 27 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں پنجاب سے 1478 کیسز 22 ہلاکتیں، اسلام آباد 170 کیسز ایک ہلاکت، کشمیر 42 کیسز 2 ہلاکتیں اور گلگت سے 22 کیسز اور 2 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں۔
پنجاب
پنجاب سے آج کورونا کے مزید 1478 کیسز اور 22 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن کی تصدیق پی ڈی ایم اے کی جانب سے کی گئی ہے۔
صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 77740 اور ہلاکتیں 1784 ہوگئی ہیں۔
پنجاب میں اب تک کورونا سے 28266 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 170 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی۔
پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 13082 اور اموات 129 ہوچکی ہیں۔
اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 7850 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
آزاد کشمیر
آزاد کشمیر سے آج کورونا کے مزید 42 کیسز اور 2 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہیں۔
پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 1135 اور اموات کی تعداد 32 ہے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے متاثرہ 557 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان سے آج کورونا کے مزید 22 کیسز اور 2 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہیں۔
پورٹل کے مطابق علاقے میں کیسز کی کل تعداد 1511 اور اموات 28 ہوگئی ہیں۔
گلگت میں کورونا سے اب تک 1146 افراد صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔
سندھ
سندھ سے بدھ کو کورونا کے مزید 2139 کیسز اور 29 اموات سامنے آئی ہیں جن کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے بذریعہ ٹوئٹر کی۔
مراد علی شاہ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 8201 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 2139 نئے مریض سامنے آئے اور 29 اموات ہوئیں جس کے بعد صوبے میں کیسز کی کل تعداد 86795 اور ہلاکتیں 1406 ہوگئی ہیں۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبے 2139 کیسز میں سے 1038کا تعلق کراچی سے ہے۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ آج مزید 1703 مریض صحتیاب ہوئے جس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 48527 ہوگئی ہے۔
خیبرپختونخوا
خیبر پختونخوا میں بدھ کو کورونا وائرس سے مزید 22 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 973 ہوگئی۔
صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 340 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 26938 تک پہنچ گئی ہے۔
اب تک صوبے میں 13584 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
بلوچستان
بلوچستان میں بدھ کو کورونا کے مزید 132 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی 10608 ہوگئی۔
بلوچستان میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 121 ہے جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 4764 ہے۔