اندرون ملک فلائٹ آپریشنز میں 31 اگست تک توسیع


کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے اندرون ملک پروازیں اڑانے کے اجازت نامے میں 31 اگست تک توسیع کردی۔

سول ایوی ایشن کے نوٹم کے مطابق کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سے پورے ملک میں پروازوں کی اجازت ہوگی جب کہ گلگت، اسکردو ائیرپورٹ پر صرف اسلام آباد سے پروازیں جائیں گی۔

نوٹم کے مطابق ملک کے دیگر تمام ائیرپورٹس پر اندرون ملک پروازیں بند رہیں گی۔

اس سے  قبل سی اے اے نے30 جون تک اندرون ملک پروازوں کی اجازت دی تھی۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ لاک ڈاؤن کے پیش نظر ملک بھر میں بین الاقوامی و علاقائی فضائی آپریشن معطل تھا تاہم حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد محدود پیمانے پر فضائی آپریشن بحال کردیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں