ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 33 اموات، 2323 نئے کیسز رپورٹ


ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 33 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 4424  ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 215625 تک پہنچ گئی۔

اب تک پنجاب میں کورونا سے 1762 اور سندھ میں 1406 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 951 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ اسلام آباد میں 128، بلوچستان میں 121 ، آزاد کشمیر میں 30 اور گلگت بلتستان میں 26 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

کُل ٹیسٹ: 1305510
صحتیاب مریض: 
100802 (کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)

آج کے کیسز کی صورت حال

آج بروز بدھ اب تک ملک بھر سے کورونا کے مزید 2323 کیسز اور 33 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں سندھ سے 2139 کیسز 29 ہلاکتیں، اسلام آباد 137 کیسز، آزاد کشمیر  28 کیسز 2 ہلاکتیں اور گلگت سے 19 اور 2 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں۔

سندھ

سندھ سے آج کورونا کے مزید 2139 کیسز اور 29 اموات سامنے آئی ہیں جن کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے بذریعہ ٹوئٹر کی۔

مراد علی شاہ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 8201 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 2139 نئے مریض سامنے آئے اور 29 اموات ہوئیں جس کے بعد صوبے میں کیسز کی کل تعداد 86795 اور ہلاکتیں 1406 ہوگئی ہیں۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبے 2139 کیسز میں سے 1038کا تعلق کراچی سے ہے۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ آج مزید 1703 مریض صحتیاب ہوئے جس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 48527 ہوگئی ہے۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 137کیسز ہلاکت سامنے آئے ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی۔

پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 12912 اور اموات 128ہوچکی ہیں۔

اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 7261 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر سے آج کورونا کے مزید 28 کیسز  اور 2 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہیں۔

پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 1093 اور اموات کی تعداد 30 ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے متاثرہ 550 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

گلگت بلتستان

آج گلگت بلتستان سے کورونا کے مزید 19 کیسز اور 2 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہیں۔

پورٹل کے مطابق علاقے میں کیسز کی کل تعداد 1489 اور اموات 26 ہوگئی ہیں۔

گلگت میں کورونا سے اب تک 1128 افراد صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

پنجاب

پنجاب سے منگل کو کورونا کے باعث مزید 35 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 1762 ہوگئی۔

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اٹھارٹی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پنجاب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 761 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 76262 تک پہنچ گئی ہے۔

پنجاب میں اب تک کورونا سے 27488 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

خیبرپختونخوا

خیبر پختونخوا میں منگل کو کورونا وائرس سے مزید 16 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 951 ہوگئی۔

صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 483 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 26598 تک پہنچ گئی ہے۔

اب تک صوبے میں 13067 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

بلوچستان

بلوچستان میں منگل کو کورونا کے باعث مزید 2 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 121 ہوگئی۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 50 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی 10476 ہوگئی۔

کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 4484 ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں