قومی اسمبلی میں دنگل، پی پی رہنما نے کوٹ اتار دیا، علی زیدی کو لڑنے کا چیلنج


اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیرعلی زیدی اور پیپلزپارٹی کے رہنما نوید قمر آمنے سامنے آگئے۔

وفاقی وزیر علی زیدی نے اپنی تقریر میں کہا کہ عزیر بلوچ نے 58 لوگوں کو قتل کرنے کا اعتراف کیا  اور اس نے جن کے کہنے پر لوگوں کو قتل کیا وہ یہاں آکر بجٹ پر تقاریر کرتے ہیں۔

علی زیدی کے بیان پر ایوان میں شورشرابا شروع ہو گیا جس پر نوید قمر نے ماحول ٹھنڈا کرانے کی کوشش کی لیکن وہ خود جذباتی ہوگئی اور کوٹ اتارتے ہوئے حکومتی ارکان سے بولے، آجاؤ پھر لڑ لیتے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں