جماعت اسلامی کے سابق امیر سید منور حسن انتقال کرگئے


کراچی: سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن انتقال کرگئے۔

سید منور حسن طویل عرصے سے علیل اور مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

منور حسن اگست 1941 میں دہلی میں پیدا ہوئے  اور 1947 میں خاندان کے ہمراہ پہلے دہلی سے لاہور اور پھر لاہور سے کراچی ہجرت کی۔

منورحسن نے نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے طلبہ سیاست کا آغاز کیا تھا اور وہ  1959 میں نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر بھی رہے۔

سید منورحسن جون 1960 میں اسلامی جمعیت طلبہ میں شامل ہوئے اور 1963 میں اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے ناظم رہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں