سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا۔
شاہد خاقان عباسی کے اہل خانہ نے بتایا کہ وہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سے گھر میں آئسولیٹ تھے تاہم اب وہ صحتیاب ہو گئے ہیں اور ان کا ٹیسٹ منفی آ گیا ہے۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ وہ دعائیں کرنے پر قوم اورپارٹی کے لوگوں کا شکر گزار ہیں۔
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی میں 8 جون کو کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ گھر میں ہی زیرعلاج تھے۔